لاہور ‘موبائل مارکیٹ میں پولیس اور تاجروں میں تصادم ‘2 تاجر زخمی ‘پولیس ایک تاجر کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی
مشتعل تاجروں کاریگل چوک بند کر کے شدید احتجاج ‘پولیس کیخلاف نعرے بازی ‘وزیر اعلیٰ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ
اتوار 3 جنوری 2016 14:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) لاہور کے ہال ر وڈ کی موبائل مارکیٹ میں پولیس اور تاجروں کے تصادم کے نتیجے میں 2 تاجر زخمی ہو گئے ‘ جبکہ پولیس ایک تاجر کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی‘ تاجروں نے ریگل چوک کو ٹریفک کیلئے بند کر کے شدید احتجاج کیا اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔
۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پولیس نے چوری کا موبائل کے شبہ میں ایک دکان پر چھاپہ مارا تو اس دوران ان کی دکان مالک سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر پولیس اہلکار وں نے لاٹھی چارج کیا جس سے قاسم اور بہادر نامی 2 تاجر زخمی ہو گئے جبکہ پولیس ایک تاجر کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی جس پر تاجر برادری مشتعل ہو گئی۔(جاری ہے)
اور ریگل چوک کو ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجاج شروع کر دیا اور پولیس گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے ایس ایچ او مقصود گجر نے اختیارات سے تجا وز کیا ہے اور تاجروں پر بے جا لاٹھی چارج کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ ڈالے اس کے بعد تاجروں کو ننکا کر کے ساتھ لے گئی ہے انہوں نے کہاکہ یہ کہاں کا قانون ہے یہ تو پولیس گردی ہے۔ جبکہ پولیس کا موقف تھا کہ انہوں نے چھاپہ چوری کے مو بائل کی برآمدگی کیلئے مارا جس پر تاجروں نے ان پر حملہ کر دیا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا تاہم پولیس اور مظاہرین کے مذاکرات کے بعد تاجروں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.