کراچی: گزری پولیس مقابلہ:ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا
پیر 4 جنوری 2016 16:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے گزری میں مبینہ پولیس مقابلے کے ملزم غلام آزاد کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔مقامی عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ 14 روز میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔کراچی کے علاقے گزری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتارملزم غلام آزاد کوپیرکے روز جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نور محمد کلمتی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس کی جانب سے اس پر تشدد کیا گیا ہے جس پر عدالتی اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے ہیں۔تفتیشی افسر نے ملزم کے 15 جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔(جاری ہے)
اس موقع پرسرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت کا ہے، لہذا اسے انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا جائے جس پر عدالت نے ملزم غلام آزاد کوانسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزم غلام آزاد کو گزشتہ ہفتے گذری میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ڈکیتی سمیت 4 مقدمات درج ہیں۔مقابلے میں ایک نوجوان زکریا جنجوعہ ہلاک ہوگیا تھا -متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.