بھکر، پانچویں جماعت کے امتحانات یکم فروری اور آٹھویں کے 10 فروری سے شروع ہوں گے

منگل 5 جنوری 2016 12:26

بھکر۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء)پنجاب ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام پرائمری اور مڈل کے امتحانات کا آغاز یکم فروری کو ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب ایجو کیشن کمیشن نے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق امتحانات یکم سے 17فروری تک جاری رہیں گے۔جماعت پنجم کے امتحانات کا آغاز یکم فروری کو ہو گا اور امتحانی عمل 8فروری تک جاری رہے گا جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 10فروری سے شروع ہو کر 17فروری کو اختتام پذیر ہوں گے ۔