پاکستان سعودی عرب اور ایران کے در میان فریق نہ بنے، اسفند یار ولی
منگل 5 جنوری 2016 16:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے ایران اورسعودی عرب کے درمیان موجودتناؤکے خاتمے پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔منگل کو جاری بیان میں اسفندیارولی خان نے کہاکہ پاکستان دواسلامی ممالک کے درمیان فریق نہ بنے جب بھی پاکستان کسی اتحاد میں شامل ہوایافریق بناتوقوم کوخمیازہ بھگتناپڑا۔
افغانستان میں مداخلت کی وجہ سے پاکستان آج تک مشکلات کاشکارہے۔افغانستان،ہندوستان اورپاکستان کے درمیان حکومتی سطح پرامن کے قیام کیلئے کوششوں کوسبوتاژکرنیوالی قوتیں ایک بار پھرسازشوں میں مصروف ہیں ۔(جاری ہے)
پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہدخان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پارٹی سربراہ اسفند یار ولی خان نے پٹھان کوٹ ہندستان میں حملے اور بھارتی سفارتخانے مزار شریف افغانستان کے حملے بھی باہمی تعاون کو ختم کرنے کی کارروائیاں ہیں،تینوں ممالک کی منتخب عوامی حکومتیں جراتمندی سے کام لیکر بات چیت کے ذریعے ایسالائحہ عمل بنائیں تاکہ امن کی طرف کی گئی پیش قدمی کو روکانہ جا سکے، تینوں ممالک کے سربراہان کوچاہئے کہ امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم کوناکام بنانے کیلئے مذاکرات کا عمل جاری رکھیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.