اقتصادی راہداری منصوبے پرکام کرنیوالے چینی انجینئرز و دیگر کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ
پولیس کو جدید واٹر باوزرز‘ فلیشنگ لائٹس‘ سائرنز، وائرلیس مائیک بھی دیے جائینگے جو ترک کمپنی فراہم کریگی‘ پاک چین منصوبوں کی حفاظت کیلئے 3708افسران و اہلکار بھرتی کئے جائیں گے مختلف منصوبوں پر ڈیوٹی دینے والے 24افسران و 16پولیس اہلکاروں کو تین تین ماہ کے کورس کرائے جارہے ہیں‘فرانس سے 28 بکتر بند گاڑیاں پونے دو کروڑ روپے فی گاڑی خریدی جائینگی
منگل 5 جنوری 2016 17:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے کام کرنیوالے چینی انجینئرز و دیگر باشندوں کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جدید اسلحہ‘ 28بکتر بند گاڑیاں خریدنے کے سا تھ 3708افسران و اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہزاروں چینی انجینئرز کئی سال تک پاکستان میں فرائض سرانجام دینگے۔
پنجاب حکومت نے ان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی تیاری کر لی ۔ صوبے کی پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے ساتھ28 بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی جس کیلئے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا سے بات کی گئی ہے۔ ہیوی انڈسٹریزنے ایک گاڑی کیلئے چھ کروڑمانگنے کے علاوہ ایک سال میں اتنی تعداد میں بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد لیول ٹو کی 15گاڑیاں فرانس سے خریدنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.