پیپلز پارٹی چین پاکستان اقتصادی راہداری کو تکراری نہیں بنانا چاہتی،وفاقی حکومت منصوبے پر تمام فریقین کو اعتماد میں لے 46 ارب ڈالرز کے میگا منصوبے میں بلوچستان کے حقوق یقینی بنائے جائیں ،پیپلزپارٹی کی حکومت نے 18 ویں ترمیم کے تحت تمام صوبوں کو خودمختیاری دی، موجودہ حکومت کاصوبوں کووسائل کی تقسیم کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کر نے کا عمل خطرناک ہے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بی این پی (مینگل) کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
منگل 5 جنوری 2016 22:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی چین پاکستان اقتصادی راہداری کو تکراری نہیں بنانا چاہتی، لیکن اس 46 ارب ڈالرز کے میگا منصوبے میں بلوچستان کے حقوق کو یقینی بنایا جائے، وفاقی حکومت اقتصادی منصوبے پر تمام فریقین کو اعتماد میں لے ،پیپلزپارٹی کی حکومت نے 18 ویں ترمیم کے تحت تمام صوبوں کو خودمختیاری دی لیکن موجودہ حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر وسائل کی تقسیم کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر رہی یہ عمل خطرناک ہے ۔
وہ منگل کو یہاں بلاول ہاؤس میں سابق ایم این اے عبدالرؤف کی سربراہی میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔(جاری ہے)
وفد میں سابق ایم پی ایز اکبر مینگل، اختر لانگو اور محمد قاسم شامل تھے، اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر یوسف بلوچ اور جمیل سومرو بھی موجود تھے، بی این پی ( مینگل) کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چائنا-پاکستان ایکنامک کاریڈور کے روٹس تبدیل کرنے کے حوالے سے بلوچستان کے خدشات کے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ اس منصوبے سے صرف ایک صوبے کو ہی فائدہ ہوگا جب کہ بلوچستان کو کچھ بھی نہیں ملے گا،بلاول بھٹو زرداری نے اس منصوبے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے 18 ویں ترمیم کے تحت تمام صوبوں کو خودمختیاری دی لیکن موجودہ حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر وسائل کی تقسیم کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر رہی یہ عمل خطرناک ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی پارٹی ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے اہم منصوبے کو بے فائدہ اور تکراری بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیگی لیکن اس حوالے سے بلوچستان اور فیڈریشن کے تمام یونٹس کے حقوق کو ہر صورت میں تحفظ ملنا چاہیے، بی این پی(مینگل) کے وفد نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو 10جنوری کو اسلام آباد میں’’ چائنا-پاکستان ایکنامک کاریڈور،گوادر-بلوچستان کے مستقبل کا منظرنامہ‘‘ کے عنوان تحت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس پر بلاول بھٹو زرداری نے یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی اس کانفرنس میں شرکت کرے گی اور اس حوالے اپنی پالیسی بھی پیش کریگی جو کہ بلوچستان اور اس کے عوام کے اصل حقوق کا تحفظ کرے گی۔
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.