ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،احسن اقبال
بدھ 6 جنوری 2016 14:17
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ منفی سوچ رکھنے والے عناصر پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ بدھ کو پشاور میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوچکا ہے اب اسے آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر جو منفی سوچ رکھتے ہیں وہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر اسے ناکام ریاست ثابت کرنا چاہتے ہیں جسے ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی وہ کبھی پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرسکتے ہیں منفی سوچ کے حامل عناصر امریکہ کو بھی پسماندہ ریاست کہہ سکتے ہیں ان کے کہنے سے امریکہ پسماندہ نہیں ہوجائے گا اس طرح پاکستان منفی عناصر کے کہنے سے پسماندہ نہیں ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ترقی یافتہ ملک مسائل سے جڑا نہیں ہوسکتا ہر ملک میں کچھ نہ کچھ مسائل ہوتے ہیں اور یہ مسائل ترقی کے سفر کا حصہ ہوتے ہیں جو ساتھ ساتھ حل ہوتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کافی مسائل حل ہوچکے ہیں اور باقی ماندہ اہم مسائل جن میں بجلی بحران اور دہشتگردی سرفہرست ہے وہ بھی جلد حل ہوں گے وہ دن دور نہیں جب پاکستان جنوبی ایشیاء کا ٹائیگر بن کر ابھرے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.