لاہورایئرپورٹ کا بڑا رن وے بند ہونے کی وجہ سے سعودی ایئر لائنز کا چھوٹے رن وے پرلینڈنگ سے انکار
بدھ 6 جنوری 2016 16:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) لاہورایئرپورٹ کا بڑا رن وے بند ہونے کی وجہ سے سعودی ایئر لائنز نے چھوٹے رن وے پرلینڈنگ سے انکارکردیا، سعودی ایئرلائنزکی سعودی عرب آنے اور جانے والی دو پروازیں دس گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکارہو گئیں، سینکڑوں عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی ایئر لائنز انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کے احکامات ماننے سے انکار کردیا اور بڑا رن وے بند ہونے کی وجہ سے چھوٹے رن وے پرلینڈنگ سے انکارکردیا۔
ان کاکہنا تھا کہ چھوٹے رن وے کا استعمال بالکل قبول نہیں۔ سینکڑوں مسافروں، کارگو اور ہزاروں لیٹر فیول سے بھرے ٹرپل سیون طیارے کو نو ہزار فٹ لمبے چھوٹے رن وے پر لینڈ اور ٹیک آف کروانا خطرناک ہوسکتا ہے۔سعودی ائیر لائنز انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ بارہ گھنٹے بعد لاہور ایئرپورٹ کا بڑا رن وے کھل جائے گا تو طیارے لاہور بھیجے جائیں گے۔ سعودی ایئرلائنز کے اس فیصلے کے نتیجے میں لاہور سے سفر کرنے والے سینکڑوں عمرہ زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.