اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر پیش رفت قابل تحسین ،عوام کی حالت بھی بہتربنائی جائے،من پسند افراد کو30ارب روپے کے قرضوں کی معافی ملک وقوم کے ساتھ ظلم ہے،سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکا بیان
بدھ 6 جنوری 2016 19:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے دور میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پرکام قابل تحسین ہے لیکن حکومت کو عوام کی حالت بہتر بنانے کے لئے بھی عملی اقدامات کرنے چاہئے۔گڈگورننس کے دعوے محض کاغذوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔موجودہ حکومت نے اپنے اڑھائی سال کے دورحکومت میں2759ارب روپے کے ملکی قرضے حاصل کئے جبکہ دوسری جانب سے بااثرافراد کے30ارب روپے کے قرضے معاف کردیئے گئے ہیں جوکہ انتہائی تشویش ناک امر ہے۔
پاکستان ایک غریب ملک جوپہلے ہی قرضوں پر چل رہا ہے ایسے میں من پسند افراد کے قرضے معاف کرناملک وقوم کے ساتھ ظلم ہے۔کسی کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سال2013کے دوران حکومت نے17ارب75کروڑروپے سے زائد کے قرضے معاف کئے جبکہ 2014کے دوران 12ارب60کروڑ17لاکھ روپے کے قرضے بااثرافراد کومعاف کرکے دوستیاں نبھائی گئیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.