کراچی ،کچی آبادی کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ کاچوتھا اجلاس
جمعہ 8 جنوری 2016 21:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) کچی آبادی کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ کاچوتھا اجلاس آباد کے آفس میں منعقد کیا گیا جس میں محکمہ سندھ کچی آبادی کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد نواز شیخ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کوئی علیحدہ شعبہ نہیں بلکہ اس کا دیہی اور شہری علاقوں میں معاشی سرگرمیوں اور شرح آبادی میں اضافے سے باہمی ربط ہے کچی آبادیوں کے مسلہ کے حل کیلئے کمیونٹی کو بلا تفریق ،منصفانہ ،پائیدار اور سستی رہائشی سہولتیں فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کچی آبادی کے رہائشیوں کو معیار ی رہائشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن اس مسلہ کو قومی نقطہ نظر سے دیکھے جانے کے ضرورت ہے کیونکہ یہ مسئلہ صوبوں سے زیادہ قومی ہے ۔(جاری ہے)
صوبہ سندھ میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں آبادی میں اضافے کی شرح زیادہ ہے چونکہ پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر میں رہایشی سہولتیں انتہائی مہنگی ہونے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد پسماندہ علاقوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہے جہاں پر بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، انہوں نے کہا کہ اس انسانی مسئلہ کو موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے سندھ حکومت نے سندھ اسپیشل ڈیولپمنٹ بورڈ ایکٹ 2014منظور کیا ہے جس کے تحت کراچی کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو متبادل رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
ابتدائی طور پر ہم آباد کے ساتھ ملکر کچی آبادیوں کو ماڈل شہروں میں تبدیل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی نے 25نومبر 2009کو بل پاس کیا تھا جس کے تحت کچی آبادیوں کو مستقل کرنے کیلئے 23مارچ 1985سے 30جون1997تک لیز بڑھانے والی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا اور جلد ہی یہ قانون لاگو ہو جائے گا جس کے بعد دیگر کچی آبادیوں کے مکین اپنے گھر لیز کرواسکیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آباد کے چےئر مین حنیف گوہر نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے کراچی کی 22کچی آبایوں میں فلیٹوں کی تعمیرات کیلئے کوئی فنڈ نہیں لیا ہم کراچی سمیت پورے ملک کی کچی آبادیوں کو رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں جس سے غریب طبقے کو فائدہ ہوگا ۔اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان اپنا گھر اسکیم کے ڈی جی محمد عرفان ،ڈی جی پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر سیر ورسیز ڈاکٹر اشفاق احمد شیخ ،ایشین ڈیزاسٹر پرپریڈنس سینٹر پاکستان کی کوآرڈینٹر جعفر مکیڈ ،ڈائریکٹر سی ڈی اے ظفر اقبال ظفر ،چیئر مین آباد محمد حنیف گوہر ،سیکریٹری پنجاب ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ عاصم اقبال،سیکریٹری کچی آبادی کے پی کے زاہد عارف ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ آف سندھ ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان حنیف باسط ،سیکریٹری کچی آبادی سندھ ڈاکٹر محمد نواز شیخ ،ڈی جی سندھ ڈاکٹر بدر جمیل مہندرو،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ممتاز حیدر سمیت اہم افسران نے شرکت کیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.