کراچی کے 40مقامات سٹریٹ کرائمز کا گڑھ، ٹریفک جام میں لٹیروں کی چاندی
ٹریفک جام لٹیروں کیلئے وارداتوں میں آسانی اور پولیس کیلئے جرائم پر قابو پانے میں مشکلات کا باعث بن گیا
ہفتہ 9 جنوری 2016 16:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) شہریوں پر ٹارگٹ کلرز کے بعد اسٹریٹ کرمنلز کا خوف طاری ہے۔ شہر کے چالیس مقامات پر ٹریفک مسائل کے باعث وارداتیں عام ہو گئی ہیں۔ ضلع جنوبی میں پنجاب چورنگی اور سن سیٹ انٹرسیکشن خیابان شاہین اور شہباز انٹرسیکشن پر ٹریفک کے دبا کے باعث شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنا عام ہو گیا ہے۔
ملیر میں بکرا پیڑی روڈ، میمن گوٹھ، فیوچر کالونی اور داد چورنگی لٹیروں کے مسکن گئے ہیں۔(جاری ہے)
ضلع شرقی میں ٹیپو سلطان روڈ اور شہید ملت روڈ انٹرسیکشن، کورنگی اور بلوچ کالونی سنگم لٹیروں کی جنت بنے ہوئے ہیں۔ضلع وسطی میں فائیو اسٹار چورنگی، عائشہ منزل سمیت متعدد مقامات پر وارداتیں عام ہیں۔ ضلع غربی میں افزا برج، ضیا موڑ اور میٹرول چورنگی سے گزرنے والے شہری بھی اکثر لٹیروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔
اسٹریٹ کرائمز کے مقامات کی نشاندہی کے باوجود بھی وارداتوں پر قابو پانا پولیس اور دیگر اداروں کیلئے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ شہریوں سے روانہ لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیا ان مقامات پر اسلحہ کے زور پر چھین لی جاتی ہیں۔ لیکن شہریوں کی اکثریت شکایات تک درج نہیں کراتی۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.