مسلم لیگ ن بلوچستان کی ترقی کی ضامن ہے ،محترمہ راحت فائق علی جمالی

نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں قائم حکومت بلوچستان میں انقلابی اقدامات کرکے صوبے کی عوام کو ریلیف فراہم کریں گے ،رکن صوبائی اسمبلی

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:57

ڈیرہ اللہ یار ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن بلوچستان کی ترقی کی ضامن ہے نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں قائم ہونے والی حکومت بلوچستان میں انقلابی اقدامات کرکے صوبے کی عوام کو ریلیف فراہم کریں گے ، ان خیالات کا اظہار بلوچستان سے جنرل الیکشن میں کامیاب ہونے والی واحد خاتون رکن صوبائی اسمبلی محترمہ راحت فائق علی جمالی نے مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت مسلم لیگ کے صوبائی ٹیم لیڈرنواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صوبے میں امن، خوشحالی اور ترقی کی ضمانت لے آئے گا، بالخصوص بے روزگارنوجوانوں اور تعلیم یافتہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے انہو ں نے کہاکہ نواب ثناء اللہ زہری بہت جلد وفاق سے ملازمتوں کا پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جس میں صوبے کے بے روزگارخواتین اور نوجوانوں کوروزگارفراہم کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ 2010 اور 2012، کے سیلاب نے پی بی 26کومکمل تباہ کرکے رکھ دیاہے بدقسمتی سے گزشتہ سات سالوں سے اس حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے مگراب مسلم لیگ ن نے دور میں سیلاب سے متاثرہ سکولز، سڑکوں ، واٹر سپلائی اسکیموں کی نئی لائنوں کی بچھائی ، شہر کو سیلاب سے بچاوٴ بند، پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سیوریج سسٹم نے گزشتہ 14، سالوں سے شہر کو بری طرح متاثرکیاتھا اب اسی سیوریج کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے اور کراچی کی نامور کمپنی سے اس کا تعمیراتی کام جلد شروع کیاجائے گا فیزون میں سیوریج کے سروے کا کام مکمل ہوگیاہے اب اس کیلئے علیحدہ ڈسپنسرتعمیر کرکے ہیڈمشین نصب کی جائیں گی جس سے 12، لاکھ شہریوں کو اس سلسلے سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی۔