سامان بھول جانا پرانی عادت، پی آئی اے اب میت کو لانا بھی بھول گئی،دوسری پرواز کے ذریعے لا یا گیا
ورثاء کا ائیر پورٹ پر شدید احتجاج ، پی آئی اے کی تحریری شکایت پر دبئی ائیرپورٹ پر ہینڈلنگ اسٹاف معطل کر دیا گیا
ہفتہ 9 جنوری 2016 21:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) قومی ایئر لائن کی جانب سے مسافروں اور ان کے سامان کو چھوڑ کر منزل کی جانب روانہ ہو جانا کوئی نئی بات نہیں لیکن اس بار پی آئی اے میت کو ہی بیرون ملک چھوڑ کر آگئی،ورثاء کے احتجاج پر دوسری پرواز کے ذریعے میت کو لاہور پہنچا کر ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا،پی آئی اے کی تحریری شکایت پر دبئی ائیر پورٹ پر ہینڈلنگ اسٹاف کو معطل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204نے بہاولپور کے علاقہ چٹی کوٹ کے عبد الستار کی میت کو ساتھ لے کر آنا تھا لیکن انتظامیہ کی غفلت کے باعث میت دبئی ایئرپورٹ پر ہی رہ گئی جبکہ فلائٹ لاہور پہنچ گئی۔ لاہور پہنچنے پر میت کے ورثا ء جب اپنے پیارے کی لاش وصول کرنے پہنچے تو معلوم ہوا کہ میت تو دبئی میں ہی رہ گئی ہے جس پر ورثا ء کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.