آصف زرداری اور انکے خاندان نے بے نظیر بھٹو قتل کی منصوبہ بندی کی،جعلی وصیت نامہ دکھا کرجائیداد، پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت حاصل کی، بینظیر بھٹو اورآصف زرداری کے باہمی تعلقات خراب تھے ،آصف زرداری نے بی بی کو قتل کروانے اور ثبوت مٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے،زرداری خاندان نے قتل خود کروایا اورپرویز مشرف پر الزم لگایا، حقائق تک پہنچنے کیلئے رحمان ملک اور آصف زرداری کو پکڑا جائے
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد امجد کا بیان
پیر 11 جنوری 2016 21:17
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد امجد نے الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور ان کے خاندان نے بے نظیر بھٹو قتل کی منصوبہ بندی کی اورجعلی وصیت نامہ دکھا کرجائیداد،پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت حاصل کی،بی بی اور زرداری کے باہمی تعلقات خراب تھے اور بی بی نے ابوظہبی سے پاکستان سفر سے پہلے زرداری کو نیویارک رہنے کو کہا تھا،آصف زرداری نے بی بی کو قتل کروانے اور ثبوت مٹانے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے،زرداری خاندان نے قتل خود کروایا اور جنرل(ر)پرویز مشرف پر الزم لگایا۔
حقائق تک پہنچنے کے لئے رحمٰن ملک اور آصف زرداری کو پکڑا جائے۔نجی ٹی وی چینل کی اس حوالے سے رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔(جاری ہے)
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کی اہم شخصیت نے ایک ادارے کے ذریعے بیت اﷲ محسود کو بی بی قتل کے لئے 30کروڑ روپے ادا کئے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی منصوبہ بندی آصف علی زرداری اور ان کے خاندان نے کی جنہوں نے جعلی وصیت نامہ دکھا کر پیپلز پارٹی کی قیادت، جائیداد اور بعد ازاں حکومت حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی طرف اپنی بیٹی کے ذریعے بی بی کو فون کر کے جلسہ گاہ میں سر گاڑی سے باہر نکال کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دینے کے لئے کہنا، بی بی کے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہ دینا،قتل کے ثبوت مٹانے کے لئے بی بی کے محافط خالد شہنشاہ کو قتل کرنے کا اہتمام کرنا، بی بی کا موبائل فون بلاول ہاؤس میں چھپا لینااور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنے پانچ سالہ دوراقتدار میں بی بی قتل کیس حل نہ کروانا اس بات کا ثبوت ہیں کہ آصف علی زرداری اس کیس میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ رحمٰن ملک جو بی بی کے سیکیوریٹی آفیسر تھے وہ خود کش حملہ کے سہولت کار بنے۔وہ بی بی کو لیاقت باغ میں مرتا چھوڑ کر بابر اعوان کے ساتھ اسلام آباد بھاگ گئے۔انہوں نے ہی بی بی کی اسلام آباد واپسی کا روٹ تبدیل کیا۔ان ساری باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ بی بی کے قتل میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر)پرویز مشرف پر بے بنیاد الزام لگایا جارہا ہے جبکہ وہ بے گناہ ہیں اور انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آصف علی زرداری اور رحمٰن ملک کو پکڑ کر تحقیقات کی جائیں تو حقیقت سامنے آ جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.