مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایران اور سعودی عرب کے معاملے پرآج قومی
اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو ان کیمرا بریفنگ دینگے
عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 13:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایران اور سعودی عرب کے معاملے پرآج قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو ان کیمرا بریفنگ دینگے۔اپوزیشن کی طرف سے ایران اور سعودی عرب کے معاملے پر حکومت سے بریفنگ کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعودی ایران معاملے پر ایوان کے بجائے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا۔
مشیر خارجہ آج وزارت خارجہ میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو ان کیمرا بریفنگ دینگے۔(جاری ہے)
گزشتہ جمعہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالات کشیدہ ہیں،جس کے اثرات پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔پاکستان کا کردار اہم ہے لیکن حکومت سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں،حکومت ایوان میں بحث کرائے اور پالیسی وضع کی جائے۔اگریہاں بات نہیں کرنا چاہتی تو قومی اسمبلی کی خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس بلا کرتمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ حکومت جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کرے۔ حکومت نے سعودی ایران معاملے پر ان کیمرا بریفنگ کی حامی بھری تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.