ادبی، تعلیمی اور تاریخی اداروں کی بحالی اور اْن کی کارکردگی کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،صدرممنون حسین
ادبی و تعلیمی سرگرمیوں کے زریعے معاشرے میں یک جہتی پیداہوگی، مشیر برائے قومی تاریخ اور ثقافتی ورثہ عرفان صدیقی سے بات چیت
منگل 12 جنوری 2016 19:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ادبی، تعلیمی اور تاریخی اداروں کی بحالی اور اْن کی کارکردگی کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس طرح نہ صرف ہم اپنے آباؤ واجداد کا ورثہ اپنی اگلی نسلوں میں منتقل کرسکیں گے بلکہ ادبی ذوق کی ترویج بھی ممکن ہوسکے گی۔
(جاری ہے)
یہ بات صدر مملکت نے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ثقافتی ورثہ عرفان صدیقی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے صدر مملکت سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔
عرفان صدیقی نے اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ صدرمملکت نے عرفان صدیقی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس امر کا اظہار بھی کیا کہ ان کی نگرانی میں ادبی و تعلیمی سرگرمیوں کے زریعے معاشرے میں یک جہتی پیداہوگی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے مزید کہا کہ قائد اعظم،علامہ اقبال اور دیگر قومی رہنما کے افکار اگلی نسلوں تک پہنچانے کے لیے باضابطہ کوشش کرنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.