بھارتی میڈیا نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتار ی کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا، پٹھانکوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت کا پاکستان پر دباؤ کام کرگیا ،بھارتی میڈیا
بدھ 13 جنوری 2016 23:52
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13جنوری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتار ی کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت کا پاکستان پر دباؤ کام کرگیا جس کے نتیجے میں پٹھانکوٹ حملے کے مبینہ ملزم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت دیگر کو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
بدھ کو بھارتی میڈیا نے پاکستان میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتار ی کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا۔(جاری ہے)
بھارتی ٹی وی چینلز پاکستانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتار ی کی خبر کو با ر بار نمایا ں انداز میں چلاتے رہے اور اس پر دفاعی تجزیہ کاروں اور اینکرز کی جانب سے مختلف تبصرے بھی ہوتے رہے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت کا پاکستان پر دباؤ کام کرگیا جس کے نتیجے میں پٹھانکوٹ حملے کے مبینہ ملزم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت دیگر کو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت نے پٹھانکوٹ حملے کے بعد سیکرٹری خارجہ مذاکرات کو واقعے کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی سے مشروط کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.