سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

جمعرات 14 جنوری 2016 12:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ قائم علی شاہ نے کہا تھا کہ پہلے جج کا قلم بولتا تھا اب جج بولتے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے ہمارے خلاف آتے ہیں اس لئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف آرٹیکل 204 اور آرڈیننس 2003 کے تحت کارروائی کی جائے۔ یاد رہے چند روز قبل ایک تقریب سے خطاب کے دوران قائم علی شاہ نے کہا تھاپہلے جج کا قلم بولتا تھا اب تو جج بھی بولتے ہیں ۔