پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے پر پاکستانی اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، نواز شریف ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔ ترجمان بھارتی وزیر خارجہ وکاس سورپ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 15:56
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) :بھارتی وزارت خارجہ وکاس سورپ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے پر پاکستانی اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی حکومت پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات کے لئے تفتیشی ٹیم کو بھارت بھیجنے پر غور کر رہی ہے ، اگر پاکستان کی تفتیشی ٹیم بھارت آئی تو خیر مقدم اور بھر پور تعاون کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم جیش محمد کے خلاف پاکستان کی کارروائی قابل تعریف ہے۔ پاکستان میں مولانا مسعود اظہر کی گرفتار مثبت قدم ہے، لیکن اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔بھارت نے پاکستان کوپٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے قابل عمل ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں اُمید ہے کہ پاکستان ان پر عمل کرے گا۔(جاری ہے)
پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات سے متعلق وکاس سورہپ کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے ملاقات کی تاریخ کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
پاک بھارت مذاکرات ری شیڈول کرنا یک طرفہ نہیں بلکہ باہمی فیصلہ ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا بال اب بھی پاکستان کے کورٹ میں ہے؟؟ جس پر ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سورپ نے کہا کہ یہ فٹبال نہیں ، سفارتی معاملات ہیں، پاکستان پڑوسی ہے۔ اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف بھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.