کمیشن مافیا پر مبنی حکمران 20سال بھی اقتدار میں رہیں لوڈشیڈ نگ ختم نہیں ہوگی ‘کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ‘لاہور کو ’’پیرس ‘‘بنانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دیئے آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی
صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چوہدری سرور کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 14 جنوری 2016 20:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کمیشن مافیا ‘پر مبنی حکمران 20سال بھی اقتدار میں رہے لوڈشیڈ نگ جیسے ختم نہیں ہوگی ‘کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ‘لاہور کو ’’پیرس ‘‘بنانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دیئے ہیں آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی بلکہ ان سے ایک ایک ظلم اور ناانصافی کا حساب لیں گے ۔
جمعرات کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ2018تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے حکومتی تصد یق کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے جھوٹ اور فریب کے سواکچھ نہیں اور حکمران اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کے ہر منصوبے میں کر پشن اور کمیشن ہے اس لیے حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ ’’ذاتی مسائل‘‘کا حل ہے اور قوم کیلئے نااہل حکمران عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور قوم انکو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ۔
چوہدری سرور نے کہا کہ عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی کر پٹ سیاسی جماعتوں کا مستقبل ’’زیر و‘‘ہے اور آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی جس میں عمران خان ملک کو کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے اور قوم سے کیے جانیوالا ایک ایک وعدہ پورا کیا جا ئیگا ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.