پاکستا ن تحریک انصاف میں اپنے دوست لا سکتا تھا لیکن میں نہیں لایا۔ پی پی پی جمہوریت نہ ہونے کے باعث سندھ تک محدود ہو گئی ہے ، پیپلز پارٹی میں ایک کاغذ کے ٹکڑے پر ہی پارٹی چئیر مین کا انتخاب ہو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 16:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : پاکستا ن تحریک انصاف میں اپنے دوست لا سکتا تھا لیکن میں نہیں لایا ۔ میرٹ نہ ہونے سے ہم دوسرے معاشروں سے پیچھے رہ گئے۔ پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانا آئینی ذمہ داری ہے۔لوگوں کو لگا کہ پی ٹی آئی انٹر اپارٹی الیکشن بھول جائے گی ۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف میں تنطیمی بنیادوں پر الیکشن کروائے جائیں گے اور ہر تنظیمی سطح پر پی ٹی آئی میں براہ راست الیکشن ہوں گے۔
جسے الیکشن کمیشن پوری طرح کنٹرول کرے گا ۔ عبوری نگران ہر سطح پر بااختیار ہوں گے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کیا جا چکا ہے، 25اپریل سے قبل پی ٹی آئی میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہو گا۔(جاری ہے)
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمہوریت لانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ خاندانی سیاست کے خاتمے اور جمہوریت کے فروغ کے لیے میں نے پارٹی بنائی۔
بہتر پاکستان بنانے کا آغاز اپنی پارٹی سے کرنا ہو گا ، میرٹ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی ، پی پی پی جمہوریت نہ ہونے کے باعث سندھ تک محدود ہو گئی ہے ، پیپلز پارٹی میں ایک کاغذ کے ٹکڑے پر ہی پارٹی چئیر مین کا انتخاب ہو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی میں اکثریت انٹرا پارٹی الیکشن کے حق میں تھی ، عمران خان نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا بلدیاتی الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی جڑیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔ اور ہمارا عزم ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک ادارہ بنا دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.