اے پی ایس حملے پر ویڈیو گیم تنقید کے بعد ہٹا دی گئی
منگل 19 جنوری 2016 13:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) پشاور میں آرمی پبلک سکول پر طالبان کے حملے پر بنائی گئی ویڈیو گیم کو سخت تنقید کے بعد ہٹا دیا گیا ۔ پنجاب میں واقع سرکاری ڈیجیٹل ایجنسی نے پاکستان آرمی ریٹریبیوشن‘نامی ویڈیو گیم بنائی تھی۔اس گیم میں کھیلنے والے فوجیوں کا کردار ادا کرتے ہیں جو سکول پر حملہ کرنے والوں کو گولیاں مارتے ہیں۔
گیم بنانے والی ایجنسی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آرمی پبلک سکول پر حملے پر ویڈیو گیم بنانا موزوں نہیں تھا۔16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر طالبان نے حملہ کیا تھا جس میں 129 بچوں سمیت 150 افراد شہید ہوئے تھے۔یہ ویڈیو گیم گوگل پلے نے کئی ہفتوں قبل اے پی ایس پر حملے کے ایک سال کے موقعے پر لانچ کی تھی۔(جاری ہے)
تاہم اس گیم پر اس وقت تنقید شروع ہوئی جب انگریزی اخبار نے اس پر کہانی کی اور اس گیم کے بارے میں لکھا ’یہ گیم ہر طرح سے ناکام ہے ۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو گیم پر سخت تنقید کی گئی۔ لوگوں نے اس گیم کو ناپسندیدہ اور بے حس قرار دیا۔اس گیم کو پنجاب آئی ٹی بورڈ کے کہنے پر بنایا گیا۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس گیم کو ختم کر دیا گیا ہے۔ایجنسی کے سربراہ عمر سیف نے ٹویٹ میں کہا ’شکریہ اس غلطی کی نشاندہی کرنے کا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.