سپیکر قومی اسمبلی سے بلغاریہ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات، پاک بلغاریہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
پاکستان بلغاریہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، پارلیمانی ، اقتصادی روابط کو فروغ دیکر مزیدوسعت دینے کے خواہاں ہیں، سردار ایاز صادق
منگل 19 جنوری 2016 17:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) بلغاریہ کیلئے نامزد سفیر اے ایس بابر ہاشمی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بلغاریہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور بلغاریہ کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور پاکستان پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دیکر انہیں مزید وسعت دینے کاخواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت اور دیگر معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جنہیں دونوں ممالک کی عوام کے بہترین مفاد میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ ثقافت ، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے دونوں ممالک میں تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے تاجر برادری کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔
سردار ایاز صادق نے ایس۔اے۔ہاشمی کی پاکستان کی وزارت خارجہ کے لئے سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف ممالک میں اپنی سفارتی خدمات کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہتیں دیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایس۔اے۔ہاشمی اپنی سفارتی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بلغاریہ میں پاکستان کے مفاد کو تحفظ دیں گے اور پاکستان کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے۔بلغاویہ کے لئے نامزد سفیر اے۔ایس۔بابر ہاشمی نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ حکومت کی طرف سے ان پر کئے گئے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.