نہیں جانتا کہ خواجہ آصف کیوں مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ‘ جب سفیر تھا تو ایئر فورس کیلئے ایف 16 طیارے حاصل کئے
امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا وزیر دفاع کے اسمبلی میں بیان پر ردعمل
منگل 19 جنوری 2016 22:15
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کیوں مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ‘ جب میں امریکہ میں سفیر تھا تو ایئر فورس کیلئے ایف 16 طیارے حاصل کئے۔
(جاری ہے)
منگل کو اپنے ٹوئیٹر پر بیان میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اسمبلی میں اپنے حوالے سے بیان کہ وہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیارے دئیے جانے کے مخالف کام کر رہے ہیں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف مجھ پر کیوں الزام لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں جب امریکہ میں سفیر تھا تو پاکستانی ایئر فورس کیلئے ایف 16 طیارے حاصل کئے تھے۔ واضح رہے کہ منگل کو وزیر دفاع نے اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ میں بھارتی لابی اور پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا تھا کہ حسین حقانی کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ پاکستان یہ طیارے ممکنہ طو رپر بھارت کیخلاف استعمال کرے گامتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.