حکومت پنجاب اور چینی کمپنیوں میں واسا فیصل آباد کیلئے 438ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
بدھ 20 جنوری 2016 18:49
فیصل آباد۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب اور چینی کمپنیوں نے واسا فیصل آباد کیلئے 438ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں جن سے سولر انرجی، مشینری کی اپ گریڈیشن ایسٹرن واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ جیسے ماحول دوست منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنایاجائیگا،جن کی تکمیل سے نہ صرف واسا ماہانہ لاکھوں روپے مالیت کی بجلی کی بچت سے مالی طور پر مستحکم ہو گا، بلکہ ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہو گی۔
واسا کے ترجما ن نے بتایاکہ فیصل آباد کے باسیوں کو پینے کے میٹھے و صاف پانی اور سیوریج کی بہترین سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے جسے عملی جا مہ پہنانے کیلئے واسا کی سیاسی اور انتظامی قیادت متفق ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ شہری ترقی کے منصوبوں کو عملی جا مہ پہنانے کیلئے حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں چینی کمپنیوں سے واسا فیصل آباد کیلئے 438ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایم او یو سائن کئے گئے ہیں جن کے جلد مثبت نتائج حاصل ہوں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ فرنچ پراجیکٹ سے شہر کے شرقی حصہ کو ڈیڑھ کروڑ گیلن یومیہ پانی کی سپلائی ممکن بنائی جائیگی جبکہ مذکورہ منصوبے کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اگلے ماہ فروری کے وسط میں کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ واسا واٹر باٹلنگ پلان کا مقصد شہریوں کو سستا اور مارکیٹ میں دستیاب دیگر برانڈ سے معیاری پانی فراہم کرنا ہے جبکہ اس کی کمرشل فروخت کے ذریعے بھی واسا کی آمدن بڑھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.