کیلی فورنیا، طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج، سیلاب کی وارننگ جاری

جمعرات 21 جنوری 2016 11:29

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ۔ حکام کی جانب سے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ مختلف علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بعض علاقوں میں تیز بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ اس دوران پانچ افراد سیلابی پانی میں بہہ کر سمندر میں جا گرے جہاں سے دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سمندری لہروں کی وجہ سے کوسٹ گارڈ کو سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :