قومی ایکشن پلان پر جیسی تیزی کے ساتھ کام ہو نا چاہیے آجکل ویسا نہیں ہو رہا‘ چوہدری محمد سرور
جب بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر تاہے تو ہمیں بھی اسکو دنیا کے سامنے بے نقاب اور شدید احتجاج کر نا ہوگا‘ میڈیا سے گفتگو
جمعرات 21 جنوری 2016 17:59
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر جیسی تیزی کے ساتھ کام ہو نا چاہیے آجکل ویسا نہیں ہو رہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، بھارت کے سامنے ’’لیٹ ‘‘جانے کی بجائے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر نا ہوگی، جب بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر تاہے تو ہمیں بھی اسکو دنیا کے سامنے بے نقاب اور شدید احتجاج کر نا ہوگا،تحر یک انصاف کے اندر کسی کو مجھ سے تحفظات ہیں تو سیاسی میدان میں میرا مقابلہ کر ے میرا پارٹی کا صوبائی صدر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے اور انشاء اﷲ کا میاب ہوں گا ۔
وہ لبرٹی چوک میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر وقاص افتخار بٹ اور حماد اعوان کی جانب سے سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہر ہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کو ایک جرات مندانہ خارجہ پا لیسی کی ضرورت ہے جو بھارت کے ساتھ برابری کے ساتھ پر نہ صرف بات کر یں بلکہ پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر نے پر بھارت کیخلاف شدید احتجاج اور اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.