سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس ٗ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز آپس میں الجھ پڑے
پشاور سے کراچی تک ریلوے زمین ایم ایل ون اور اقتصادی راہداری کے لئے مختص ہے ٗسعد رفیق
جمعرات 21 جنوری 2016 18:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز آپس میں الجھ پڑے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما محسن عزیز کا کہنا تھا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ 2 روز میں تیار کرلی گئی تو خیبرپختونخوا کو ماس ٹرانزنٹ منصوبے کے لئے زمین کیوں نہیں دی جارہی۔
محسن عزیز کے بیان پر خواجہ سعد رفیق غصے میں آ گئے اور تحریک انصاف کے رہنما کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کمیٹی میں آ کرسیاست نہ کریں، سیاست کے لئے اسمبلی کا فلور موجود ہے، کمیٹی میں سیاست ہوگی تو جواب دینا آتا ہے، جائز الزام تراشی کریں غلط الزام تراشی برداشت نہیں کریں گے، ریلوے کی زمین زبردستی کوئی نہیں لے سکتا۔(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پشاور سے کراچی تک ریلوے زمین ایم ایل ون اور اقتصادی راہداری کے لئے مختص ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لئے ریلوے زمین نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے علاقوں کی ترقی کے لئے چین کا انتظار نہیں کریں گے، ریلوے منصوبوں کے لئے چین کی مدد کا 8 سال انتظار نہیں کرسکتے اس لئے ایم ایل ٹو فزیبلٹی کے لئے اظہار دلچسپی کا اشتہار دے دیا ہے، ایم ایل ون اورٹو کی تعمیر سے پاکستان ریلوے کو سالانہ 60ارب آمدن ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.