جامعہ کراچی: شعبہ اردو کی جانب سے عصری تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شعبہ اردو کی ویب سائٹ کا قیام

جمعرات 21 جنوری 2016 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کی جانب سے عصری تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شعبہ اردو کی ویب سائٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جس پر شعبہ اردو کا علمی و تحقیقی سہ ماہی مجلہ ـ’’امتزاج‘‘ شعبہ کی ویب سائٹ www.urduku.edu.pk پر شائع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ مجلہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی سرپرستی میں شائع کیا گیا ہے جبکہ اس کے مدیر اعلیٰ صدر نشین شعبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹر ذوالقرنین احمد ہیں۔

مدیران میں پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ فرمان ،پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس اور ڈاکٹر رؤف پاریکھ کے اسماء شامل ہیں جبکہ اس شمارے کے لکھنے والوں میں آفتاب مضطر ،ڈاکٹر داؤد عثمانی ذکیہ رانی،سمیراملک ،علیزہ صدیقی ،ڈاکٹر علی کاوسی ،فہیم شناس کاظمی ،کنیز فاطمہ ،محمد اصغر سیال اور ڈاکٹر محمد طاہر قریشی وغیر ہم شامل ہیں۔