سینیٹ اجلاس ، متحدہ کا کراچی میں بجلی قیمتوں میں اضافے اور کارکنوں کی گرفتاریوں خلاف ایوان سے واک آؤٹ
جمعہ 22 جنوری 2016 15:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) سینیٹ سے ایم کیو ایم کا ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی ‘ کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اورمتحدہ کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف واک آؤٹ‘ حکومتی سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا ایم کیو ایم کے سینیٹرز کو منا کر ایوان میں واپس لے آئے۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس میں وقفہ عوامی اہمیت کے معاملات میں ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں پہلے تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 110 ڈالر فی بیرل تھی جو کم ہو کر 26ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دیا گیا مگر پاکستان میں یہ فائدہ عوام کو دینے کی بجائے حکومت اپنے خزانے میں ڈال رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں دو روپے سے زائد فی یونٹ کمی کی گئی مگر کراچی میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے 57 پیسے بڑھا دی گئی‘ حکومت کراچی کی دشمنی پر مبنی پالیسی پر کب تک گامزن رہے گی۔
کراچی میں متحدہ کے بے قصور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے مگر وفاقی دارالحکومت میں مولانا عبدالعزیز داعش کی حمایت کررہے ہیں لیکن حکومت ان کو گرفتار نہیں کرتی کیونکہ حکومت ان سے ڈرتی ہے ہم حکومت کی کراچی دشمن پالیسیوں کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں جس کے بعد ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا جس پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو ہدایت کی کہ وہ جائیں اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز کو منا کر ایوان میں واپس لائیں جس پر حکومتی سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا ایم کیو ایم اراکین کو منا کر ایوان میں واپس لے آئے۔مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.