اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا چائنہ پاک اکنامک کوریڈور سے کوئی تعلق نہیں
چین اور پاکستان کے درمیان اورنج لائن منصوبے پر الگ معاہدہ کیا گیا ہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت
جمعہ 22 جنوری 2016 17:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان نیوضاحت کی ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا چائنہ پاک اکنامک کوریڈورسے کوئی تعلق نہیں ۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ میں زیر ِ سماعت مقدمے کے دوران سرکاری وکیل خواجہ حارث سے منسوب کئے جانے والے ریمارکس کافاضل وکیل سے کوئی تعلق نہیں ۔
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا ہے کہ عدالت میں سرکاری وکیل نے یہ کہا تھا کہ جس طرح سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان انٹر گورنمنٹل فریم ورک کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے اسی طرح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پردونوں ملکوں کے درمیان الگ معاہدہ کیا گیا ہے ۔
ان ریمارکس کا کسی طرح بھی یہ مطلب نہیں کہ اورنج ٹرین منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی انتھک ذاتی کوششوں کے نتیجے میں چین ساتھ اورنج لائن منصوبے کے لئے قرض کی فراہمی کا معاہد ہ طے پایا ہے - چین کی حکومت ایگزم بینک آف چائنہ کے ذریعے اس منصوبے کے لئے آسان شرائط پر قرض مہیا کر رہی ہے جو حکومت پنجاب اپنے وسائل سے ادا کرے گی ۔مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.