پولیس سکول آف انوسٹی گیشن کی ایک سال 5ماہ میں 1700پولیس آفیسرکو ٹریننگ دینافقیدالمثال کامیابی ہے،شہزادسلیم
ڈی جی نیب کا پولیس سکول آف انوسٹی گیشن حیات آبادمیں پولیس افسران سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 18:49
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواشہزادسلیم نے کہاہے کہ پولیس سکول آف انوسٹی گیشن کی ایک سال 5ماہ میں 1700پولیس آفیسرکو ٹریننگ دینافقیدالمثال کامیابی ہے جواانسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخواناصردورانی محنت اور لگن کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوامیں کویک ریسپانس فورس اورٹریفک وارڈن جیسے اقدامات اورمحکمہ پولیس میں اصلاحات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ آئی جی ناصردرانی اپنے فرائض بخوبی نبھارہے ہیں جس پرناصردرانی صاحب،اسکی ٹیم اورمحکمہ پولیس کے تمام اہلکار کوجتنابھی سراہاجائے کم ہے۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکی پولیس دیگرصوبوں کیلئے ایک مثال بن گئی ہے ،خیبرپختونخواکی پولیس موجودہ دورمیں اپنی تمام ترصلاحیتیں ادارے کی نیک نامی اورعوام کے مسائل بروقت حل کرنے کیلئے استعمال کررہی ہے،خیبرپختونخوا کی پولیس جدیدطرزپرٹریننگ حاصل کررہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھلائی کاکام کبھی کسی کاساتھ نہیں چھوڑتاجبکہ برائی کاکام کبھی کسی کاپیچھا نہیں چھوڑتاتاہم کسی کے تفتیش کے دوران ہمیں سوچ لیناچاہئے کہ اﷲ تعالیٰ نے بھی ہمارے کندھوں پردائیں اوربائیں دوتفتیشی بٹھائے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس سکول آف انوسٹی گیشن حیات آباد میں انوسٹی گیشن کورس کے فارغ التحصیل پولیس آفیسرزمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرPSIکے ڈائریکٹرسہیل اختر،ڈپٹی ڈائریکٹرقومی احتساب بیورسعداﷲ خان اورDSPطاہرداؤڑبھی موجودتھے۔ڈائریکٹرجنرل نیب شہزادسلیم نے کہاکہ بدعنوانی بیخ کنی کیلئے خوداحتسابی ،باہمی تعان اورہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے اورجومودہ حالات کاتقاضابھی ہے۔قبل ازیں ڈائریکٹرجنرل شہزادسلیم نے سکول آف انوسٹی گیشن کے شعبہ اسلحہ آتشین،شعبہ فارنزک گائیڈلائنز،شعبہ عملی کیمیائی تجربات، موبائل فون / کمپیوٹرآلات کوتحویل میں لینے اورترسیل کاطریقہ کے آلات کودورہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.