اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کو ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ دیدیا
جمعہ 22 جنوری 2016 22:00
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج سہیل اکرام نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظر بندی کیس میں مذید ایک روزہ حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12فروری تک ملتوی کردی ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو عدالت نے مقدمہ کی سماعت کی تو سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی کے جونیئر راجہ جمیل ایڈوکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی تازہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔
سماعت کے دوران پبلک پراسیکوٹر ندیم احمد تابش نے مذکورہ درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 45سماعتوں پر سابق صدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ہر سماعت پر میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی جاتی ہے ۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے سابق صدر کے ورانٹ گرفتاری کی منسوخی کے لئے دائر درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کر لی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.