حیدرآباد، پاکستان اسپورٹس بورڈ بین الصوبائی انڈر16 ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسر اسپورٹس یوتھ افیرز حیدرآباد /آرگنائیزنگ سیکریٹری نے بتایا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ بین الصوبائی انڈر16 ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکشن ناظم آباد میں منعقد ہوئے جس میں سندھ کی ٹیم نے 4 گولڈ میڈل جیت کر اول پوزیشن حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق 35 کلو سے کم کیٹیگری میں سندھ کی آمنہ قاضی نے بلوچستان کی سپنا کو فائنل میں شکست دے کر گولڈ مڈل حاصل کیا جبکہ بلوچستان کی سپنا نے چاندی اور پنجاب کی نورالعین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔

۔ اسی طرح 38 کلو گرام سے کم کیٹیگری میں سندھ کی کنول نے خیبر پختون خواہ کی مدیحہ ابرار کو فائنل میں شکست دے کر گولڈ مڈل حاصل کیا جبکہ 41 کلو گرام سے کم کیٹیگری میں سندھ کی انوشا علیم نے گلگت بلتستان کی ستارہ طاہر کو فائنل میں شکست دے کر گولڈ مڈل حاصل کیا اور گلگت بلستان نے چاندی پنجاب کی مریم اسلم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ 44 کلو گرام سے کم کیٹیگری میں سندھ کی انصار نے گلگت بلتستان کی کومل کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا اور کومل نے چاندی اور خیبرپختون خواہ کی صبیحہ ابرار نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

48 کلو گرام سے کم کیٹیگری میں گلگت بلتستان کی مدیحہ علی نے خیبر پختون خواہ کی عروج کو شکست سونے کا تمغہ حاصل کیا اور عروج نے چاندی بلوچستان کی فخرالنسا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ جبکہ اسپورٹس سے متعلق پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر سکندر علی شورو نے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسپورٹس احمد علی قریشی اور دیگر بھی وہاں موجود تھے ۔

اس موقع پر سونے کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سندھ اسپورٹس کی جانب سے 15 ہزار روپے ، چاندی کے تمغے حاصل کرنے والوں میں 10 ہزار روپے اور کانسی کے تمغے حاصل کرنے والوں میں 5 ہزار روپے نقد انعامات تقسیم کیے جبکہ سونے کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے تین تین ہزار روپے نقد کیش انعام بھی دیے علاوہ ازیں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سندھ نے 4 سونے کے تمغے حاصل کیے گلگت بلتستان نے ایک سونے کا تمغہ 2 چاندی کے ، خیبر پختون خواہ نے 2 چاندی کے ایک کانسی کا اور پنجاب نے 3 کانسی کے تمغے جبکہ بلوچستان نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا

متعلقہ عنوان :