اقوام متحدہ نے اورنج ٹرین منصوبہ روکنے کا کہا ہے ، پشاور بس اسکیم سے ٹریفک مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، وزیر ریلوے نے کئی درخواستوں کے باوجود پشاور بس منصوبے کے لیے ریلوے کی اراضی فراہم نہیں کی
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام
اتوار 24 جنوری 2016 11:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے پنجاب حکومت کواورنج ٹرین منصوبہ روکنے کا کہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے لوگ بے گھر ہو رہے ہیں اور ثقافتی ورثے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبہ ثقافتی ورثے کو تباہ کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد روالپنڈی میٹرو بس کے 27 کلومیٹر لمبے روٹ پر 46 ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ پشاور میں اتنے ہی طویل ٹریک پر صرف 13 ارب روپے لاگت آئے گی۔عمران خان کا کہنا ہے کہ پشاور بس اسکیم سے ٹریفک مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، ان کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے نے کئی درخواستوں کے باوجود پشاور بس منصوبے کے لیے ریلوے کی فاضل اراضی فراہم نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.