لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے خلاف دائردرخواست حکومت پنجاب کی جانب سے ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد نمٹا دی،،،عدالت نے ساہیوال کول منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف درج مقدمات کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 12:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاءنے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پاکستان کا زرخیز ترین صوبہ ہے ملک میں وافر پانی موجود ہونے کے باوجود ہائیڈرو انرجی کے منصوبے بنانے کی بجائے کوئلے سے چلنے والے منصوبے لگا کر زرعی اراضی کو تباہ کر رہی ہے۔کول پراجیکٹ کی مشینری چین سے منگوا کر صرف چین کو مالی فوائد دئیے جارہے ہیں اور کک بیکس حاصل کئے جا رہے ہیں۔
ساہیوال کے علاقے میں کول منصوبے سے فضائی اور زمینی آلودگی میں اضافہ ہو گا جس سے نہ صرف فصلیں اور زراعت تباہ ہو کر رہ جائے گی بلکہ ارد گرد کی زرخیز زمین بنجر ہو جائے گی۔فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر آکسائیڈ جیسی مہلک گیسوں کی مقدار بڑھ جانے سے سانس ، کینسر ،آنکھوں کی بیماریاں اور دیگر موذی امراض میں اضافہ ہو گا۔(جاری ہے)
حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کی تکمیل میں ماحولیاتی قوانین کو مد نظر رکھا جائے گا۔جس پر عدالت نے کول منصوبے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔عدالت نے ساہیوال کول منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف درج مقدمات کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو تیرہ مارچ کو جواب طلب کر لیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.