سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے اعجاز جاکھرانی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی
عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 13:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے اعجاز جاکھرانی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔مسلم لیگ( ن) کے امیدوار الٰہی بخش سومرو نے اعجاز جاکھرانی کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں، سپریم کورٹ یہ معاملہ پہلے ہی طے کر چکی ہے۔
سپریم کورٹ اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کو بھی تیار نہیں، دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی دے۔سپریم کورٹ نے آئندہ الیکشن کیلئے بہت سی چیزوں کو طے کر دیا ہے، ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کرنے کے بعد اس میں ترمیم نہیں کی جا سکتی، اعجاز جاکھرانی این اے 208 جیکب آباد ون سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.