ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ،انہیں نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست پر افسوس ہے پریشانی نہیں‘ شہریار خان
یاسر شاہ کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطے میں ہیں، پی سی بی کو آئی سی سی سے جو کچھ کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے‘ چیئرمین پی سی بی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 25 جنوری 2016 17:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اس لئے انہیں نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست پر افسوس ہے پریشانی نہیں،محمدعامر اچھا کھیل رہا ہے، سلمان اور آصف کے لیے بھی قانونی طور پر کام کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست پر افسوس ہوا ہے لیکن انہیں اس سے اتنی پریشانی نہیں، کسی بھی ٹیم کو ملک سے باہر ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، ہار جیت کھیل کاحصہ ہوتی ہے، شکست سے ٹیم رکتی نہیں بلکہ آگے بڑھتی ہے، ٹیم کے ہارنے کے باوجود شاہد آفریدی کپتان رہیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمدعامر اچھا کھیل رہا ہے، جس طرح پی سی بی نے عامر کے لئے قانونی لڑائی لڑی اسی طرح دوسرے کھلاڑیوں کے لئے بھی قانونی جنگ لڑیں، عامر کی طرح سلمان اور آصف کے لیے بھی قانونی طور پر کام کریں گے، سلمان بٹ اور محمد آصف پر بھی محمد عامر کی طرح کوئی پابندی نہیں، یاسر شاہ کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں پی سی بی کو آئی سی سی سے جو کچھ کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے، آئی سی سی نے اس معاملے پر مزید بیان دینے سے روک دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.