پاسپورٹ پر ویزا لگانے اسلام آباد بھیجی گئی گاڑی کا کرایہ وزیر خزانہ نے اپنی جیب سے ادا کیا، بیجنگ سے آنے والی پرواز کا رخ خراب موسم کے باعث لاہور کی طرف موڑا گیا تھا، وزیر خزانہ کو وزیراعظم کے وفد کے حصہ کے طور ایران کے سفر کیلئے ویزا کی فوری ضرورت تھی
ترجمان پی آئی اے کی وضاحت
پیر 25 جنوری 2016 22:42
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ایک ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے پر جاری ہونے والی خبر کی وضاحت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ پر ویزا لگانے کیلئے گاڑی بھیجنے کے لئے مبینہ ادائیگی کی ۔
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ بیجنگ سے واپس آنے والی پرواز جس پر وفاقی وزیر خزانہ سوار تھے، کا رخ خراب موسم کے باعث لاہور کی طرف موڑا گیا تھا۔
وزیر خزانہ کو وزیراعظم کے وفد کے حصہ کے طور ایران کے اگلے سفر کیلئے ویزا کی فوری ضرورت تھی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ویزا لگانے کیلئے اسلام آباد بھیجنے کے لئے گاڑی کے کرایہ کی مد میں دی گئی رقم پی آئی اے کو واپس کر دی گئی تھی اور اسحاق ڈار نے یہ رقم پی آئی اے کو اپنی جیب سے ادا کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.