داعش یورپ میں بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، یورپین یونین
منگل 26 جنوری 2016 14:26
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) یورپین یونین پولیس ادارے نے خبردار کیا ہے کہ داعش یورپ میں ایک بار پھر ممبئی طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورو پول پولیس فورس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کا نومبر 2015 میں کئے جانے والے حملے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ شدت پسند گروہ اور دیگر دہشتگرد یورپ میں بڑے پیمانے پر حملے کر سکتے ہیں یورو پول کے مطابق یورپ کو اس وقت دس سال میں سب سے بڑے دہشت گرد حملے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے یورو پول کے سربراہ روپ ویندانیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد دولت اسلامیہ نے لڑاکا نوعیت کی صلاحیت حاصل کر لی ہے جس سے وہ عالمی سطح پر بڑے پیمانے کے دہشت گرد حملے کر سکتی ہے جس میں خاص طور پر یورپ نشانے پر ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ان حملوں میں انسان اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا چونکہ ان کا زور تشہیر کے حصول پر ہے ۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرین کا روس پرمیزائل حملہ ، 13 افراد ہلاک ، 31 زخمی
-
بلا اجازت حج نہیں، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہوگا ،ڈپٹی گورنرمکہ
-
روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے اپنا وزیردفاع برطرف کردیا
-
بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کی جانب سے جیتنے والے خوش نصیب پاکستانی کے لیے 50 گرام سونے کا سکہ
-
پاک ڈونرز کے زیر اہتمام "تھیلیسیمیا کے مریضوں" کے لیے کویت میں 24ویں کامیاب خون کے عطیہ مہم کا انعقاد
-
بھارت اور ایران کے درمیان چابہاربندرگاہ کے معاہدے کے بعد پابندیوں کی امریکی دھمکی
-
بلا اجازت حج نہیں، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہوگا ،ڈپٹی گورنرمکہ
-
جاپانی افواج میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھنے لگے
-
ساڑھے تین لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں ،اقوام متحدہ
-
بھارت: خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کرنے کے الزام پر تین سکھ کارکن گرفتار
-
بھارت میں 200 پروازوں پر سوار ہو کر ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار
-
سعودی عرب ، قوانین کی خلاف ورزی، 70 ریکروٹمنٹ دفاترکے لائسنس معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.