افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، چارسدہ حملے میں افغان سرزمین اور مواصلاتی نیٹ ورک کے استعمال کے خلاف احتجاج
افغانستان کو باچا خان یونیورسٹی حملے کے حوالے سے معلومات فراہم کردیں ، افغان حکومت ملوث دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ، منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے ، دفترخارجہ کاافغان ناظم الامور پر زور
منگل 26 جنوری 2016 18:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان نے افغان ناظم الامور سید عبدالناصر یوسفی کو دفتر خارجہ طلب کر کے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گردی حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کہا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے افغان حکومت ثبوت فراہم کر دیئے ہیں اب افغانستان ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔
منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفارتخانے کے ناظم الامور سید عبدالناصر یوسفی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جس دوران ان سے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گرد حملے میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے افغان حکومت کو چارسدہ حملے کے حوالے سے معلومات پہلے ہی فراہم کر دی گئی ہیں۔
تحقیقات سے یہ ثابت ہواہے کہ واقعے میں افغان سرزمین اور سموں سمیت افغان ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک استعمال ہوا ہے جہاں سے منصوبہ ساز حملہ آوروں کو ہدایات دے رہے تھے ۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت واقعے میں ملوث منصوبہ سازوں کے خلاف سخت کارروائی اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.