وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، موثر زرعی ترقیاتی حکمت عملی طے کرنے کیلئے زرعی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ
زرعی تحقیقاتی ادارے نتیجہ خیز اقدامات کریں، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے موثر ویدر اور پیسٹ وارننگ سسٹم تشکیل دیا جائے‘ وزیراعلیٰ پنجاب
بدھ 27 جنوری 2016 20:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے تحت مقرر کردہ زرعی ترقی کے اہداف پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موثر زرعی ترقیاتی حکمت عملی طے کرنے کیلئے زرعی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور زراعت کے فروغ اور فی ایکڑزرعی پیداوار میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی حکمت عملی 2018 ء پر موثر انداز میں آگے بڑھنا ہے ۔ زراعت ، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ان شعبوں کو فروغ دے کر غربت اور بیر وزگاری جیسے مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زراعت ، لائیوسٹاک وڈیری فارمنگ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر زرعی مشینری اور دیگر زرعی آلات کی فراہمی سے فی ایکڑپیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ پیداواری صلاحیت بڑھانے اور جدید زراعت کے فروغ کیلئے زرعی مشینری کی خریداری میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹیوں کے طلباء کی زرعی فارمز پر انٹرن شپ کا پروگرام شاندار ہے لہٰذا زرعی فارمز پر انٹرن شپ کیلئے طلباء کی تعداد بڑھائی جائے۔ کاشتکاروں کے مفادات کیلئے زرعی مارکیٹنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اورکچن گارڈننگ کے پروگرام کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے زرعی شعبہ اور چھوٹا کاشتکار مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیڈ ٹیکنالوجی کی بہتری کیلئے سیڈ سیکٹر کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ زرعی تحقیقاتی ادارے زرعی تحقیق کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کریں اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے موثر ویدر اور پیسٹ وارننگ سسٹم تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر موثر لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔ وقت آگیا ہے کہ زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی مشاورت سے موثرحکمت عملی وضع کر کے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پہلے بھی اقدامات کئے ، آئندہ بھی کریں گے۔ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کیلئے بہترین معاوضہ یقینی بنایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمیٹی زرعی کانفرنس کے انعقاد اور موثر پالیسی وضع کرنے کے حوالے سے تمام امور کو حتمی شکل دے گی۔ سیکرٹری زراعت نے زرعی شعبہ کی ترقی ، زرعی پیداوار بڑھانے اورکاشتکاروں کی خوشحالی کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ، بلال یاسین، ڈاکٹر فرخ جاوید ، یاور زمان، عائشہ غوث پاشا، مشیر اعجاز نبی ،اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور زرعی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات جہانزیب خان ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد سے اجلا س میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.