بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کو دو دن کے لیے بند کردیا گیا ،سیکیورٹی خدشات پر سرچ آپریشن، پولیس نے چھ ہاسٹلز سیل کردئیے

بدھ 27 جنوری 2016 22:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیس نے بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل میں سرچ آپریشن کر کے چھ ہاسٹلز کو سیل کردیا ہے جبکہ انتظامیہ نے دو دن کے لیے یونیورسٹی میں تدریسی عمل بند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کیا اس دوران چھ ہاسٹلز کو طلبا سے خالی کراکے انہیں گھر جانے کی ہدایت کردی گئی۔پولیس نے گرلز ہاسٹل میں بھی سرچ آپریشن کیا ۔ادھر بہاولدین ذکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دو دن کے لیے تدریسی عمل بند کردیا ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر دو دن کے لیے یونیورسٹی میں تدریسی عمل روکا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :