پنجاب حکومت کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مانیٹر نگ کیلئے پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ ایجوکیشن بل لانے کا فیصلہ
اتوار 31 جنوری 2016 23:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مانیٹر نگ کیلئے پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ ایجوکیشن بل لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پنجاب حکومت کی جانب پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے متعلق پرائیویٹ ایجوکیشن بل کل بروز ( سوموار ) کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔
(جاری ہے)
پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے متعلقہ بل کے متن کے مطابق تمام پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے 17ممبران پر مشتمل ایجو کیشن کمیشن بنایا جائے گا جو لاہوراور پنجا ب کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں فیسیں بڑھائے جانے اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لے گا اور ان کی مانیٹرنگ کر کے ایک نیا فیس سٹرکچر بنائے گا ۔
پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد باقاعدہ طورپر ایجوکیشن کمیشن قائم کردیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے متعلق پرائیویٹ ایجوکیشن بل لانے کا فیصلہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے فیس کے نام پر منہ مانگے دام وصول کرنے کی عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.