بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرامہ نگار،ناول نگار،افسانہ نگار اورنقادانتظار حسین کئی ماہ کی علالت کے بعد انتقال کرگئے
منگل 2 فروری 2016 18:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرامہ نگار،ناول نگار،افسانہ نگار اورنقادانتظار حسین کئی ماہ کی علالت کے بعد انتقال کرگئے۔انتظار حسین اردو افسانے کا ایک معتبر نام ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اسلوب ، بدلتے لہجوں اور Craftingکے باعث آج بھی پیش منظر کے افسانہ نگاروں کے لیے بڑا چیلنج تھے اور ان کے جانے سے ادبی حلقوں میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید صدیوں تک پْر نہ ہو سکے۔
یہ بات انتظار حسین کے انتقال پر آرٹس کونسل کے عہدیداران اور گورننگ باڈی نیدلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ علامتی اور استعاراتی اسلوب کے نت نئے ڈھنگ استعمال کرنے والے افسانہ نگار تھے لیکن اان کی تمام تر ماضی پرستی اور مستقبل سے فرار اور انکار کے باوجود ان کی تحریروں میں ایک عجیب طرح کا سوز اورحسن ہے۔(جاری ہے)
اس میں ویسی ہی کشش ہے جو چاندنی راتوں میں پرانی عمارتوں میں محسوس ہوتی ہے۔
نیویارک کے بُکرز پرائز ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے پہلے پاکستانی ادیب تھے اور ان کے شہرہ آفاق اُردو ناول ’بستی‘ کا انگریزی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا۔ان کے افسانے ’آخری آدمی‘، ’خالی پنجرہ‘،’شہر افسوس‘، ’کچھوے ‘ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ان کی مغفرت کے لئے کے لئے دعا بھی کی گئی اور کہا گیا کہ آرٹس کونسل کے تمام عہدیداران، اراکین گورننگ باڈی اور ممبران مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.