بنگلہ دیش ‘ جنگی ٹریبونل نے 1971 کے دوران مبینہ طور پر قتل اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں مزید دو افراد کو سزائے موت سنا دی
بدھ 3 فروری 2016 13:10
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش کے جنگی ٹریبونل نے 1971 کے دوران مبینہ طور پر قتل اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں مزید دو افراد کو سزائے موت سنا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ میں ٹریبونل کے 3 رکنی پینل کے ججز نے فیصلہ دیا کہ عبید الحق طاہر اور عطاء الرحمن 7 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔
(جاری ہے)
پراسیکیوٹر کے مطابق انھوں نے 19 اکتوبر 1971 کو ضلع نیٹروکانہ کے ایک گاوٴں پر حملے کیلئے سپاہیوں کو مدد فراہم کی تھی۔
ادھر سزا پانے والے افراد نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ٹریبونل وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 2010 میں قائم کیا تھا۔ ٹریبونل کے ذریعے اب تک 25 افراد کو مجرم قرار دیا جاچکا ہے، جس میں سے 21 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے ‘پھانسی پانے والے افراد میں اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی کے 3 رہنماوٴں سمیت 4 افراد شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.