پی آئی اے کی نجکاری اور 3ملازمین کی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی
بدھ 3 فروری 2016 15:10
اسلام آباد /کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) قومی ائیرلائن (پی آئی اے )کی نجکاری اور 3ملازمین کی ہلاکت کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی دوسرے روز بھی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل ہو گیا،اندرون و بیرون ملک کی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں ،ملازمین نے کراچی ، لاہور اسلام آباد میں دفاتر کی تالہ بندی کر دی ، کراچی میں مظاہرین پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو مطالبہ،فضائی آپریشن بند ہونے سے نجی ایئر لائنوں نے کرایوں میں 300 فیصد اضافہ کر دیا ، ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں،ٹرانسپورٹرز بھی من مانے دام وصولنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی ائیرلائن (پی آئی اے )کی نجکاری اور 3ملازمین کی ہلاکت کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی دوسرے روز بھی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل ہو گیا۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازیں منسوخ ہونے سے نجی ایئر لائنوں نے اپنے کرایوں میں 300فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ٹکٹیں بلیک ہونے لگی ہیں اور مسافر مہنگے داموں ٹکٹس لینے پر مجبو ر ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) نے بھی پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بدھ سے پائلٹس جہاز نہیں اڑائیں گے جس کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک کی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیا ن کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت پی آئی اے کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں کام بند رہا، ملازمین نے پی آئی اے کی نجکاری کا اعلان واپس لینے تک اپنے دفاتر کی تالہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ملتان اور کراچی میں ملازمین اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے پی آئی اے ہیڈ اآفس کے باہر جمع ہو گئے اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔لاہور ایئرپورٹ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی جبکہ مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کیلئے واٹر کینن بھی منگوا لی تھی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.