پی آئی اے کے ملازمین کی ناکام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے 3 افراد کے خون کی ہولی کھیلی گئی ہے ٗپرویز رشید
ملک ترقی کررہا ہے ٗعمران خان پاکستان کو برباد کر نے کی سیاست کی بات کرتے ہیں ٗ عمران خان کی دھرنا سیاست کامیاب نہیں ہونے دینگے ٗ حکومت پاکستان کے مفاد کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کرے گی ٗسیاسی جماعتیں پی آئی اے واقعہ کو کیش کر نا چاہتی ہیں ٗسازش کو ناکام بنادینگے ٗدہشت گردی کشمیر کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ٗوزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 3 فروری 2016 19:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہاہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کی ناکام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے 3 افراد کے خون کی ہولی کھیلی گئی ہے ٗ ملک ترقی کررہا ہے ٗعمران خان پاکستان کو برباد کر نے کی سیاست کی بات کرتے ہیں ٗ عمران خان کی دھرناسیاست کامیاب نہیں ہونے دینگے ٗ حکومت پاکستان کے مفاد کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کرے گی ٗسیاسی جماعتیں پی آئی اے واقعہ کو کیش کر نا چاہتی ہیں ٗسازش کو ناکام بنادینگے ٗدہشت گردی کشمیر کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔
کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر ملک کی خدمت کررہے ہیں،ملک ترقی کررہا ہے لیکن بعض عناصریہ عمل روکنا چاہتے ہیں اور پھرڈی چوک پہنچنے کی بات کررہے ہیں۔(جاری ہے)
عمران خان ملک کوبرباد کرنے کی سیاست کی بات کرتے ہیں ہم عمران خان کی دھرنا سیاست کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
پرویزرشید نے کہا کہ حکومت پاکستان کے مفاد کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کرے گی، کراچی آپریشن کے مخالفین پی آئی اے کے معاملے کو اچھال رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کو 6 ماہ کے لئے موخر کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے ابھی ادارے کی نجکاری کے حوالے سے کوئی بات ہی نہیں ہوئی ٗایسی صورت حال میں ملازمین کی جانب سے ہڑتال کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔ پی آئی اے کے محب وطن ملازمین نے ہڑتال کو قبول نہ کرتے ہوئے مسترد کردی تھی جس کی وجہ سے ہڑتال کے خواہش مندوں کا کام نہیں چل رہا تھا، اس لیے ناکام ہڑتال کوکامیاب بنانے کے لئے تین افراد کے خون کی ہولی کھیلی گئی۔وفاقی وزیرنے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں 2 بار لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کیاگیا، اگر ان کے دورمیں لازمی سروس ایکٹ قانون سیاہ نہیں تھا تو اب کیسے بن گیا سیاسی جماعتیں کراچی کے واقعہ کو کیش کرنا چاہتی ہیں اس سازش کو ناکام کریں گے اور ملک کے مفاد میں جو قدم بھی اٹھانا پڑا اٹھائیں گے۔ یکجہتی کشمیر سیمینا سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشیدنے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف یکساں ہے اور کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کو دنیا بھی تسلیم کر چکی ہے۔ کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، خطے اور دنیا میں امن کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل ہونا ضروری ہے، حق خود ارادیت کشمیروں کا حق ہے، اسے تسلیم کیا جانا چاہئے ٗ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ جب بھی دونوں فریق کشمیر پر بات کیلئے تیار ہوتے ہیں تو دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.