چیف الیکشن انٹرا پارٹی نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کوانٹر ا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا
جمعرات 4 فروری 2016 14:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) انٹرا پارٹی الیکشن کمشنر نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کوانٹر ا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے صوبائی صدر تحریک انصاف اورفیصل آباد کے صنعتکار شہزاد یونس شیخ نے چیف انٹرا پارٹی الیکشن کمشنر کو درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چوہدری محمد سرور پنجاب کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے ہیں گورنر پنجاب جو سرکاری عہدہ ہوتا ہے اور سرکاری عہدہ رکھنے والا عہدے سے فارغ ہونے کے بعد دو سال تک کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔
چیف الیکشن انٹرا پارٹی الیکشن نے شہزاد یونس شیخ کو موقف درست کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کو پارٹی الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ شہزاد یونس شیخ نے کہا کہ چوہدری محمد سرور میں قائدانہ صلاحیتوں کافقدان ہے اور وہ کارکنوں کو متحد کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی غلط پالیسیوں سے پارٹی کو ضمنی اوربلدیاتی ا لیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مزید اہم خبریں
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.