آزاد کشمیر میں آزاد الیکشن کروائے جائیں جو نتائج آئے قبول کریں گے،عمران خان
جمعرات 4 فروری 2016 16:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے قربانیاں دی ، آزاد کشمیر میں آزاد الیکشن کروائے جائیں جو جیتاگا نتائج بخوشی قبول کرینگے پاکستان کا بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تحریک آزاد کشمیر کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اگر آزاد کشمیر میں انتخابات صاف اور شفاف کروائے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے غیر جانبدار الیکشن کمشنر مقرر کیا جائے مسلم لیگ (ن) کا الیکشن کمشنر نہیں جسے بلتستان میں مقررکیا گیا تھا ۔(جاری ہے)
ایسا الیکشن کمشنر ہوجو آزاد کشمیر میں صاف اور شفاف انداز میں ا لیکشن کرا سکے تاکہ دنیا میں ہم مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا مطالبہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حقوق کے لئے بہت قربانیاں پیش کی ہے جس کو کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے الیکشن میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دینگے جن کا ماضی داغدار نہ ہو ، مسلم لیگ (ن) بغیردھاندلی کے کبھی انتخابات نہیں جیت سکتی خیبر پختونخوا میں پہلی دفعہ حکومت ملی ہے 2018ء کے الیکشن میں خیبر پختونخوا میں الیکشن کمپین کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی لوگ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کو دیکھ کر ہمیں ووٹ دینگے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ہم کرپشن کو جڑ سے ختم کردینگےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.